منشاپاشا اسٹائل ایوارڈ کیلئے زیادہ موزوں قرار

جمعرات 15 جولائی 2021 16:57

منشاپاشا اسٹائل ایوارڈ کیلئے زیادہ موزوں قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا کو مداحوں کی جانب سے اسٹائل ایوارڈ کیلئے دوسری اداکارائوں کے مقابلے میں زیادہ موزوں قرار دے دیا گیا ہے۔منشا پاشا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ نہایت حسین اور اسٹائلش نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر 1 ملین فالوور رکھنے والی اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں بتانا ہے کہ ’وہ پہلی بار کفتان لباس پہن رہی ہیں،‘ جبکہ منشا پاشا کی جانب سے دونوں نئی تصویروں پر خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس آرہے ہیں۔منشا پاشا کی ایک اور پوسٹ پر اٴْن کے مداح کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اٴْنہیں پاکستان کی دوسری اداکارائوں کے مقابلے میں بہتر طور پر اسٹائل سمجھنے اور اسٹائلش قرار دیا گیا ہے۔مداحوں کا منشا پاشا کی پوسٹ پر کہنا ہے کہ وہ کفتان لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور اٴْن کا یہ لباس اسٹائل ایوارڈ میں شرکت کرنے والی اداکارائوں سے زیادہ بہتر اور اسٹائلش ہے۔
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 16:57:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :