اعجاز اسلم عید سے پہلے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے سے پریشان

عید سے قبل سٹریٹ کرائمز میں اضافہ معمول کی بات ،حکام اس پر قابو پانے میں قاصر کیوں ہیں یہ تشویش کی بات ہے، اداکار

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

اعجاز اسلم عید سے پہلے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے سے پریشان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) اعجاز اسلم کو کراچی میں عیدالاضحی سے قبل سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ٹوئٹرپر جاری ایک پیغام میں اعجاز اسلم نے کہا کہ کراچی میں عید سے پہلے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے۔اداکار نے لکھا کہ ’ہمارے حکام اس پر قابو پانے میں قاصر کیوں ہیں یہ ایک بہت بڑی تشویش کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے ڈکیتی کی ایک واردات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کل ڈی ایچ اے میں ریستوراں کے باہر بیٹھے تمام لوگوں کو لوٹ لیا گیا اور لٹیرے آسانی سے بھاگ گئے۔انہوں نے یہ ٹوئٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کی۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم، بیک ویو مرر کی چوری بھی بہت عام ہے ، کیوں ان جرائم پر کوئی سخت سزا نہیں دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس چوری کی وجہ سے لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کو کھو دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 17:05:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :