انوشے عباسی کی سادگی کے انسٹا پر چرچے، مداحوں کی تعریف

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

انوشے عباسی کی سادگی کے انسٹا پر چرچے، مداحوں کی تعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کی جانب سے اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن پر اٴْن کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔ انوشے عباس کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر دو تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت سادہ اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں تصویروں میں سے انوشے عباسی کی جانب سے اپنے مداحوں سے زیادہ اچھی تصویر کے انتخاب کا بھی کہا گیا ہے۔

انوشے عباسی کی ان تصویروں پر انسٹاصارفین کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ معروف اداکارہ حرا مانی بھی انوشے عباسی کی اِن تصویروں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکی ہیں۔ انوشے عباسی کی تصویروں پر حرامانی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہائے میں صدقے،‘ جس کے جواب میں انوشے عباسی نے بھی محبت بھرا کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ جانتی ہیں میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں۔‘
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 17:05:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :