خود سے بڑی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، عاطف اسلم

اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ اپنی زندگی میںب ہت خوش ہوں، انٹرویو

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

خود سے بڑی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، عاطف اسلم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج کے دور میں خود سے بڑی عمر کی لڑکی سے محبت کر بیٹھے تھے اور اٴْس سے شادی کیلئے بھوک ہڑتال کر دی تھی۔گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’شادی سے قبل کالج کے زمانے میں اٴْنہیں ایک لڑکی سے محبت ہو گئی تھی اور محبت بھی شدید والی تھی ۔

‘عاطف اسلم نے کہا کہ کالج کا دور ایسا ہوتا ہے کہ انسان ایسی حماقتیں کر ہی بیٹھتا ہے، اٴْن سے بھی یہ حماقت ہوئی تھی۔عاطف اسلم نے بتایا کہ ’اٴْن کی عمر اٴْس وقت 23 سال کے قریب تھی، اس عمر میں آپ کو نئی نئی محبت ہوتی ہے اور آپ پاگل ہوتے ہیں، اٴْنہوں نے اپنی اس محبت سے متعلق اپنی والدہ کو بتایا تو اٴْن کی والدہ کا حیرانی سے کہنا تھا کہ اٴْن سے بڑے 3 بھائی موجود ہیں جن میں سے ابھی کسی کی شادی نہیں ہوئی ہے، تمہاری شادی کیسے کر دیں،میں اس وقت کچھ کماتا بھی نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ’اٴْن کی والدہ کا پوچھنا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنی بیوی کے خرچے کیسے اٹھائیں گے اٴْسے کہاں سے کھلائیں گے اور لڑکی اٴْن سے بڑی بھی ہے جس پر انہوں نے اپنی والدہ کو جواب دیا کہ شادی کرنے کیلئے عمر کوئی پیمانہ نہیں ہے، وہ شادی اٴْسی لڑکی سے کریں گے‘۔عاطف اسلم نے کہا کہ ’انہوں نے گھر میں 2 سے 3 دن کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، ایک دن اٴْن کی والدہ اٴْن کے پاس روتی ہوئی آئیں کہ کھانا کھا لو، اٴْن سے اپنی والدہ کو روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور انہوں نے شادی کا ارادہ ترک کر دیا‘۔عاطف اسلم نے کہا کہ ’ اب میں اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ اپنی زندگی میںبہت خوش ہوں۔‘
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 17:05:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :