اکشے کے پاس 350 سے زیادہ جوتوں کی جوڑیاں ہیں، اہلیہ ٹوئنکل کا انکشاف

یہ حقیقت ہے اہلیہ ٹوئنکل انہیں فیشن کے حوالے سے مشورے دیتی ،متاثر کرتی ہیں، اکشے کمار

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:22

اکشے کے پاس 350 سے زیادہ جوتوں کی جوڑیاں ہیں، اہلیہ ٹوئنکل کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ اکشے کے پاس 350 سے زیادہ جوتوں کی جوڑیاں موجود ہیں۔ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل نے اپنے شوہر کے حوالے سے کہا ہے کہ اکشے کی الماریاں ان کے جوتوں سے بھری ہوئی ہیں اور ایک پورا کمرہ اس کیلئے وقف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ 11 افراد پر مبنی سٹاف انہیں یہ جوتے تیار کرکے دینے میں مدد کرتا ہے۔واضح کہ بالی ووڈ کی اس فلمی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے، دونوں کی شادی کو بیس برس گزر چکے ہیں لیکن یہ دونوں آپس چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔اکشے کمار نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اہلیہ ٹوئنکل انہیں فیشن کے حوالے سے مشورے دیتی رہتی ہیں اور متاثر بھی کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2021 - 14:22:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :