معروف گلوکار نعمان مجید ایک بار پھر دھوم مچانے کے لیے تیار ہو گئے

نعمان اور عفیفہ بٹ کا Duet گانا ’دل دیاں گلاں‘ ریکارڈ ہو گیا، شائقین جلد سُن سکیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان اتوار 18 جولائی 2021 22:31

معروف گلوکار نعمان مجید ایک بار پھر دھوم مچانے کے لیے تیار ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،18 جولائی2021ء ) معروف گلوکارنعمان مجید کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر آ گئی۔ ”ماہیا انمول‘ جیسے سپر ہٹ گانے سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ابھرتے گلوکار نعمان کا نیا گانا جلد ریلیزہونے والا ہے۔ نعمان نے موسیقی کے شائقین کو بتایا ہے کہ ان کا پنجابی گانا مقبول ہونے کے بعد اب وہ سرائیکی گیت ”دل دیاں گلاں“ کے ساتھ اپنے سامعین کو لطف اندوز کریں گے۔

یہ گانا انہوں نے مشہور گلوکارہ عفیفہ بٹ کے ساتھ Duet کی شکل میں گایا ہے جو سٹوڈیو میں ریکارڈ ہو چکا ہے اور جلد سامعین کی سماعتوں میں رس گھولے گا۔ جوان کے نزدیک انشاء اللہ ’ماہیا انمول‘ جیسی ہی مقبولیت حاصل کرے گا۔اس گانے کے موسیقار زاہد علی ہیں جبکہ بول عرفان سلیم کے لکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ کوک سٹوڈیو میں بارہا اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے بانسری نواز باقر حسین کی پرفارمنس نے گانے میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔

نعمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ گانا سرائیکی زبان کی تمام تر مٹھاس لیے ہوئے ہے ، انہیں اُمید ہے کہ اس گانے کو پہلے گانوں سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو گی۔یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں سال نعمان کے ریلیز ہونے والے گانے ”ماہیا انمول“ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد نے دیکھ کر دھڑا دھڑا شیئر کیاتھا اور اسے نعمان کے کیریئر کا بہترین گانا قرار دیا گیا تھا۔

یہ رومانوی گیت مشہور موسیقار نواز علی نے کمپوز کیا تھا جس کی ویڈیو کو بھی شائقین نے بہت سراہا تھا۔مشہور خوبرو ماڈل اور ٹک ٹاکر نیلم ندیم کی پرفارمنس نے بھی ویڈیو کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اس گانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کرنا ہو گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=GWmVzz-Vxhc
وقت اشاعت : 18/07/2021 - 22:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :