اپنے بجٹ میں رہ کر اسٹائلش ہوں، حرا مانی

مانگے ہوئے کپڑے پہننے کا الگ ہی مزہ ہے، مداح بتائیں اس بارے میں ان کا کیا خیال ہے، اداکارہ

پیر 19 جولائی 2021 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) اداکارہ حرا مانی کا اپنی اسٹائلش لٴْکس پر کہا ہے کہ وہ اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے اسٹائل اور برانڈز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’اصل میں اسٹائل آپ کی دولت کی نمائش نہیں ہے بلکہ اپنے خیالات و تصورات کا ایک اظہار ہے۔

(جاری ہے)

‘اداکارہ نے لکھا کہ یہ دو الگ چیزیں ہیں، اسٹائل الگ ہے اور دولت کی نمائش الگ چیز ہے۔ حرا مانی نے یہ بھی لکھا کہ وہ اسٹائلش تو ہیں لیکن اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔انہوں نے سیدہ ماہ جبین نامی خاتون کا خوبصورت لباس گفٹ کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا۔حرا مانی نے اسی پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ مانگے ہوئے کپڑے پہننے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، لہٰذا وہ بھی بتائیں کہ اس بارے میں ان کا کیا خیال ہے۔
وقت اشاعت : 19/07/2021 - 23:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :