کرونا کی چوتھی لہر، آن لائن قربانی کے رجحان میں اضافہ

شہرپرہجوم مقامات پر قربانی سے گریزکریں،جاوید شیخ ،بہروز سبزواری

منگل 20 جولائی 2021 16:03

کرونا کی چوتھی لہر، آن لائن قربانی کے رجحان میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستانی میڈیا انڈسٹری اور شوبز کی مشہور شخصیات نے کووڈ 19 کی چوتھی سنگین لہر کے مد نظر حفاظتی اقدامات لیتے ہوئے آن لائن قربانی کے طریقہ کار کو اپنانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے موقع پر کووڈ 19 کی سنگین لہر کے پیش نظرمشہور و معروف اداکار جاوید شیخ، بہروزسبزواری، فیصل قریشی، شہود علوی، ثروت گلانی، یاسر نواز، علی خان، نوید رضا، نتاشا علی، کامیڈین سلیم آفریدی، شیف ردا آفتاب سمیت اینکر پرسن نادیہ مرزا اور فہیم عباس نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پر ہجوم جگہوں سے پرہیز کریں اور آن لائن طریقہ قربانی کے آسان اور محفوظ طریقے کو اپنائیں۔

انہوںنے کہا کہ لال میٹ کی صورت میںیہ آسان طریقہ کار اپنایاجا سکتا ہے۔ لال میٹ کے سی ای او تابش حیدر کا کہنا تھا کہ آن لائن طریقہ قربانی متعارف کروانے کا اصل مقصد کووڈ 19 سے حفاظت ، جبکہ کھالیں انڈس ہسپتال کو عطیہ کرنا ہیں۔ یاد رہے گزشتہ برس سے یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2021 - 16:03:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :