مداح نے سونیا حسین کو خواتین کی شاہ رخ خان قرار دیدیا

منگل 20 جولائی 2021 18:02

مداح نے سونیا حسین کو خواتین کی شاہ رخ خان قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) معروف اداکارہ سونیا حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مداح نے انہیں خواتین کی شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سونیا حسین کی ایک پوسٹ پر فہد سلمان نامی صارف نے ان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ نے الفت کے کردار میں کمال کردیا تھا، آپ کی اداکاری خواتین کی شاہ رخ خان کی طرح تھی۔صارف نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے بہترین کام کو جاری رکھیں، میری فیملی آپ کی بہت بڑی مداح ہے۔سونیا حسین نے صارف کو جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ان کی فیملی کیلئے محبت کا بھی اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 20/07/2021 - 18:02:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :