ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا جلد کتاب لکھنے کا اعلان

فیاض الحسن چوہان سے لاکھ درجے بہتر ہوں، میرے اندر ان سے زیادہ خوفِ خدا ہے،اداکارہ

منگل 20 جولائی 2021 18:02

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا جلد کتاب لکھنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ایک اچھی کتاب لکھیں گی۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پروگرام میں شرکت کا کِلپ شیئر کیا جس میں وہ فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے بات چیت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اور فیاض الحسن چوہان اچھے دوست ہوا کرتے تھے، ساتھ بیٹھ کر بہت بار کھانا بھی کھایا۔حریم شاہ نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سے لاکھ درجے بہتر ہوں، میرے اندر فیاض الحسن چوہان سے زیادہ خوفِ خدا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ہے، اگر ہماری عزت پر کوئی حملہ آور ہوگا تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

وقت اشاعت : 20/07/2021 - 18:02:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :