پاکستان کی فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ماڈل کے قریبی دوست کی جانب سے جاں بحق ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 جولائی 2021 11:42

پاکستان کی فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جولائی 2021ء) : پاکستان کی 27 سالہ فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کے قریبی دوست کی جانب سے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی کہ لاریب ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب بالاکوٹ میں پیش آنے والے کار حادثے میں انتقال کرگئیں۔ پوسٹ میں لاریب کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔ دوسری جانب لاریب کی موت پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص ان کے مداحوں نے بھی حیرت کے ساتھ ساتھ افسوس کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ماڈل لاریب کا تعلق لاہور سے تھا۔

وقت اشاعت : 23/07/2021 - 11:42:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :