اداکارمعیدمرزا نے بطور ہدایتکار فلم ’’میڈ ان چائنہ ‘‘مکمل کر لی

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) اداکارمعیدمرزا نے بطور ہدایتکار فلم ’’میڈ ان چائنہ ‘‘مکمل کر لی ۔معید مرزا جو ڈراموں اور فلموں میںاداکاری کرتے رہے ہیں نے بطور ہدایتکار فلم ’’میڈ ان چائنہ ‘‘مکمل کر لی ہے جس میں انہوںنے خود بھی کردارنبھایا ہے ، اس فلم میں ان کے مدمقابل صنم سعید مرکزی کردار ادا کر تی ہوئی نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

معید مرزا کے مطابق میں فلم کی ریلیز کے لئے مناسب وقت کے انتظارمیں ہوںاوراس کیلئے مشاورت بھی جاری رکھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔

وقت اشاعت : 24/07/2021 - 11:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :