اداکار معمررانااورسوہا علی کی نئی فلم’’آئی لویولاہور‘‘کونمائش کے لئے پیش کردیا گیا

فلم کو ریکار ڈ ٹائم میں تیارکیا گیا، تما م شو ٹنگ اندرون لاہور اور اسلام آبادکی لوکیشن پر کی گئی

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈائریکٹر اینڈ پروڈیوسر ملک اشفاق کی نئی پنجا بی مکس اردو فلم’’آئی لو یو لاہور ‘‘کی کیپٹل سینما لاہور میں شاندار نما ئش جاری ہے مذ کورہ فلم نئی دریافت ما ڈل و اداکارہ سوہا علی ایک بہترین کردار میں پردہ سکرین پر نظر آئیں گی،مذ کورہ فلم کو ریکار ڈ ٹائم میں تیارکیا گیا ہے،کہا نی ڈ یمانڈ کے مطابق تما م شو ٹنگ اندرون لاہور اور اسلام آباد لوکیشن پر کی گئی ہیں،فلم’’آئی لو یو لاہور ‘‘میں مرکزی کردار کے لئے نئی ما ڈ ل و اداکارہ دلکش حسین چہرے کی مالک سوہا علی کا انتخاب کیا گیا ہیرو معمررانا، اشفاق ملک، شفقت چیمہ، جیا علی ،مناہل خان، بابا افضل کے علاوہ سنیئر جو نیئر ستاروں کے جھر مٹ میں تیا ر کیا گیا شاہکار فلم شائقین کو بے حد پسند آ رہی ہے ،اس فلم کے لئے خوبصورت گیت غلام عباس عرف چنڈی خا ن نے لکھے ہیں، ان گیتوں کو محسور کن دھنوں سے معروف میو زک ڈ ائریکٹر اشفا ق ملک سجایا ہے،جبکہ معمررانا ،سوہا علی نے اپنی سر یلی آو زو ں کا جادو جگایا ہے ،فلم ساز اشفاق ملک ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2021 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :