پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہشمند

عمران خان کرکٹر ہوکر وزیراعظم بن سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں۔ اداکارہ میرا کے بعد مہوش حیات نے بھی سیاست میں انٹری کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 جولائی 2021 13:16

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہشمند
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2021ء) : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیاست میں دلچسپی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کی معروف فلمسٹار مہوش حیات نے کہا کہ مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی۔

میزبان سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟ جس کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کہ آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہون نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی؟ مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا ، اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جا کر، تو میں بھی ایک اُمیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔

فلمسٹار مہوش حیات کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے مداح مختلف رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ مہوش حیات کے اس انٹرویو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
وقت اشاعت : 24/07/2021 - 13:16:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :