سینئر اداکارعدنان جیلانی اگلے ماہ لاہور آئینگے

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) سینئر اداکارعدنان جیلانی اگلے ماہ کراچی سے لاہور آئیں گے۔ عدنان جیلانی نے بتایا کہ میں نے جولائی میں لاہور آنا تھا لیکن شوبز مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں نکالا پایا لیکن اب میں نے اگست کا شیڈول بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں قیام کے دوران دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ کچھ پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں سے ملاقاتیں طے ہیں جبکہ اپنے ذاتی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کرنی ہے۔

وقت اشاعت : 25/07/2021 - 12:45:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :