ماہ نور نے زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ عیدی دو پیار لو ‘‘ میں دھوم مچا دی

ڈانس آئٹم کے لئے مسلسل کئی روز تک ریہرسل کرتی رہی ہوں‘ اداکارہ

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) اداکارہ ماہ نور نے شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ عیدی دو پیار لو ‘‘ میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان کے پرستار ڈرامے میں ان کی ڈانس آئٹم کو بے حد پسند کر رہے ہیں جس پر انہیں بھرپور داد بھی مل رہی ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ڈانس آئٹم کے لئے مسلسل کئی روز تک ریہرسل کی اور اسی وکی وجہ سے میری پرفارمنس میں پختگی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پرستاروںکی دادسے مزید لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 25/07/2021 - 12:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :