بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ‘ ریچل خان

اپنی فلموں کی نمائش کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرونگی ‘ انٹر ویو

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء)نامور اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے،میری دو فلمیں مکمل ہیں مگر بعض وجوہات کی بناء پر ان کی نمائش نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ مجھے اپنی فلموں کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے ۔ فلموں کے حوالے سے میرے پرستار کس طرح کا رد عمل دیتے ہیں اس کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کروں گی کہ مجھے بڑی سکرین پر کام کرنا چاہیے یا نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان دنوںاپنے بیوٹی سیلون پر توجہ دے رہی ہوں اور اسی وجہ سے کسی بھی پراجیکٹ میں کام نہیں کر رہی ۔

وقت اشاعت : 25/07/2021 - 12:45:05