سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی 76 سال کی عمر میں چل بسیں

پیر 26 جولائی 2021 22:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیانتی 76 سال کی عمر میں دٴْنیا سے رخصت ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی چل بسیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ جیانتی اپنی بڑھتی عٴْمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو اٴْن کی موت کی وجہ بنیں۔

اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دٴْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ انڈسٹری میں اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے، اٴْنہوں نے سال 1963ء میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 22:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :