یاسر حسین نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

منشا پاشا کیساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں، ان کیساتھ کام کا الگ ہی مزہ ہے،اداکار

منگل 27 جولائی 2021 19:12

یاسر حسین نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر منشا پاشا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لال کیپ پہن رکھا ہے۔یاسر نے اسی لال کیپ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لال کیپ کوئی عام کیپ نہیں ہے بلکہ ایک ڈائریکٹر کا کیپ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ منشا پاشا کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں، اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔یاسر حسین نے منشا پاشا کیلئے یہ بھی کہا کہ عموما اچھے لوگ اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔یاسر نے اپنی پوسٹ میں اپنی ہدایت کاری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ آیا وہ کوئی ٹیلی فلم ، ویب سیریز یا پھر کسی ڈرامے کی ہدایت کاری کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 19:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :