منوج باجپائی سے زیادہ بدتمیز اور گرا ہوا آدمی نہیں دیکھا، سنیل پال

بہت سارے بڑے اداکار اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بنا کسی سنسر شپ کے ویب سیریز چلارہے ہیں

منگل 27 جولائی 2021 22:20

منوج باجپائی سے زیادہ بدتمیز اور گرا ہوا آدمی نہیں دیکھا، سنیل پال
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) بھارتی کامیڈین سنیل پال نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار منوج باجپائی پر سخت تنقید کی ہے اور انہیں بدتمیز اور گرا ہوا آدمی قرار دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے امیزون پرائم سیریز کے دی فیملی مین پر بھی کڑی نکتہ چینی کی اور اسے فحش فلموں جیسا کہا۔

(جاری ہے)

سنیل پال سے بزنس مین اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے خلاف جاری فحش فلموں پر تفتیش کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے بڑے اداکار اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بنا کسی سنسر شپ کے ویب سیریز چلارہے ہیں جنھیں گھر پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے ان کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خاص کر نام لینا چاہتا ہوں، اور میں ان تین چار لوگوں سے بہت نفرت کرتا ہوں جن میں منوج باجپائی شامل ہیں۔کامیڈین نے مزید کہا کہ منوج باجپائی کتنا ہی بڑا اداکار ہو، لیکن اس سے زیادہ بدتمیز اور گرا ہوا آدمی میں نے نہیں دیکھا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 22:20:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :