فلم انڈسٹری کے حالات کے اثرات سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکا‘ سائرہ نسیم

آگے بڑھنے کیلئے جستجو کرتے رہنی چاہیے اس سے ہی مستقبل کے راستے نکلتے ہیں‘ انٹرویو

بدھ 28 جولائی 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ مشکلات کسی بھی انسان کی زندگی کاحصہ ہیںاور ان سے گھبرانانہیںچاہیے ،میرے بچے بڑے ہو کر جس شعبے میں جانا چاہیں یہ ان کی اپنی صوابدید پر ہے لیکن میں انہیں اپنے تجربے کی بنیاد پر مشاورت ضرور دوں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ ایک وقت تھا جب ہماری انڈسٹری کو عروج حاصل تھااور اس سے جڑے ہوئے لوگوں کی زندگیوں میں بھی آسودگی اور خوشحالی تھی اور جیسے جیسے فلم انڈسٹری میں زوال نے ڈیرے ڈالے تو لامحالہ اس کے اثرات سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکا۔

انہوںنے کہا کہ انسان کو آگے بڑھنے کیلئے جستجو کرتے رہنی چاہیے کیونکہ اس میں سے ہی مستقبل کے راستے نکلتے ہیں۔جو لوگ انڈسٹری سے رزق کما رہے تھے انہوںنے حالات خراب ہونے پر اس کے ساتھ روزگار کے نئے ذریعے بھی تلاش کئے ہیں اور کامیاب رہے ۔
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 11:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :