مشہور اداکار محمد علی عیسانی کو فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا

جمعہ 30 جولائی 2021 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاس کراچی میں کلچرل ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ملک کے مشہور اداکار محمد علی عیسانی کو فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا اور اظہر جوکھیو کو سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیااجلاس میں علی عابد سومرو ، نادیہ چنہ،اعظم شیخ ، شاجہان ھکڑو ،جاوید انجم گل ، واحد رضا ، عبدالوھاب سومرو ، دانش بلوچ ، اعظم شیخ اور دیگر فنکاروں شاعروں ، اداکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فنکشنل لیگ سندھ کے کلچر اور فنون لطیفہ سے وابستہ تمام لوگوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کی ثقافت کو تباہ و برباد کردیا ہے ، فنون لطیفہ سے وابستہ فنکاروں ، اداکاروں اور شاعروں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں ہے ، اجلاس میں فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیریسٹر ارشد شر بلوچ اور نثار منگی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں حروں کے روحانی پیشوا ، فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا ، فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید صدر الدین شاھ راشدی ، سید علی گوھر شاھ راشدی کی والدہ کی وفات پر ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اجلاس میں پاکستان کے مشہور اداکار مصطفی قریشی اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 19:03:25