انوپم کھیر نے ہیما مالینی کے والد بننے کی یادیں تازہ کردیں

جمعہ 30 جولائی 2021 20:46

انوپم کھیر نے ہیما مالینی کے والد بننے کی یادیں تازہ کردیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) انوپم کھیر بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں سے ایک ہیں، تاہم وہ اپنے سے بھی سینئر ہیمامالینی کے ساتھ کام کرنے کو اپنا خواب پورا ہونا تصور کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر انوپم نے اپنی فلم وجے کی یادیں شیئر کیں، اس فلم میں انھوں نے اپنے سے 7 سال سینئر اداکارہ ہیما مالینی کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی فلم وہ راجیش کھنا کے سسر بھی تھے، اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ انوپم کی اس وقت عمر صرف 33 برس تھی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے انوپم نے لکھا کہ میں 33 سال کا تھا، جب میں نے فلم وجے میں ہیما مالینی کے والد اور راجیش کھنا کے سسر کا کردار نبھایا تھا۔انہوں نے اپنا یہ خواب پورا ہونے کو اس طرح بیان کیا کہ جب میں کالج میں ہوا کرتا تھا تو ہیما مالینی کا آٹوگراف لینے کیلئے مجھے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ان دنوں کی بات تھی جب ہیمامالینی فلم ہمیں تم سے پیار ہے کہ شوٹنگ کیلئے شملا میں تھیں۔انوپم نے آخر میں لکھا کہ میں وہ مزیدار ڈائیلاگ بولنا نہ بھول جاؤں’’کچھ بھی ہوسکتا ہے‘‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/07/2021 - 20:46:11

Your Thoughts and Comments