ایمن خان کا بیٹی کے ہمراہ خوبصورت صبح کا آغاز، تصاویر شیئر کردیں

جمعہ 30 جولائی 2021 20:40

ایمن خان کا بیٹی کے ہمراہ خوبصورت صبح کا آغاز، تصاویر شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ایمن خان ناصرف ایک بہترین اداکارہ و ماڈل ہیں بلکہ وہ ایک ماں اور بیوی بھی ہیں، ایمن خان اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی متوازن طریقے سے لے کر چل رہی ہیں جو کہ بہت سی پیشہ ور خواتین کیلئے ایک مثال ہے۔

(جاری ہے)

ایمن خان اپنی اور اپنے خاندان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اٴْن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔ایمن خان نے اپنی بیٹی امل کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ امل کے ساتھ سر سبز و شاداب قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں امل کوکیمرے کی جانب تصویر کیلئے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایمن خان کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اٴْن کے مزاج جیسی صبح۔‘
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 20:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :