عاصم اظہر نے فین کلب کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی

یکم اگست کو لاہور مداحوں سے ملنے جائونگا جہاں ایونٹ بھی ہوگا، ویکسین لگائے جانے والے ہی وہاں آسکیں گے، گلوکار

جمعہ 30 جولائی 2021 20:46

عاصم اظہر نے فین کلب کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاصم اظہر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سٴْنا دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فین کلب کیلئے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ یکم اگست کو لاہور مداحوں سے ملنے جائیں گے جہاں ان کا ایک ایونٹ بھی ہوگا۔انہوں نے مداحوں سے اپنے فین کلب کے لِنک کے ذریعے ایونٹ کی جلد از جلد بٴْکنگ کا بھی کہا۔ایک صارف نے عاصم اظہر کو کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال یاد دلائی تو انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ایس او پیز کا تمام تر خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ویکسین لگائے جانے والوں کو ہی ایونٹ میں آنے کی اجازت ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/07/2021 - 20:46:11

Your Thoughts and Comments