منال خان نے احسن محسن اکرام کے مسئلے گنوا دیئے

احسن محسن اکرام چٹنی کھاتے ہیں نہ پیز ا، نہ پنیر اور نہ ہی ٹماٹر، سب ہی مزیدار کھانے وہ نہیں کھاتے، اداکارہ

جمعہ 30 جولائی 2021 20:50

منال خان نے احسن محسن اکرام کے مسئلے گنوا دیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے مداحوں کو احسن محسن اکرام کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا ہے۔حال ہی میں احسن محسن اکرام کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے خود کو جیتنے کیلئے 3 ٹپس دی ہیں۔

(جاری ہے)

احسن محسن اکرام کا اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اٴْن کا دل جیتنے کیلئے یا تو اٴْنہیں کھانا کھلائیں، یا اٴْن کیلئے کھانا بنائیں یا تو خود ہی کھانا بن جائیں‘۔تصویر کے کمنٹ باکس میں منال خان نے احسن محسن اکرام کو جواب دیتے ہوئے مداحوں کو اٴْن کے کھانے سے متعلق مسائل گنوا دیئے ہیں۔منال خان کا کمنٹ باکس میں احسن محسن اکرام سے کہنا ہے کہ’مداحوں کو اپنے مسائل سے متعلق بھی بتائیں کہ آپ کوئی چٹنی نہیں کھاتے، نا پیز ا، نا پنیر اور نا ہی ٹماٹر، سب ہی مزیدار کھانے آپ نہیں کھاتے۔‘
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 20:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :