لالی وڈکی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کی26ویں برسی6اگست کو منائی جائے گی

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:19

لالی وڈکی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کی26ویں برسی6اگست کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) لالی وڈکی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کی26ویں برسی6اگست کو منائی جائے گی۔ فلم سٹار نادرہ 80ء کی دہائی کی اردو ،پنجابی فلموں کی ہر دلعزیز اداکارہ تھیں انہیں اللہ تعالیٰ کیط رف سے بے پناہ حسن عطاء ہوا تھا لیکن جینے کیلئے زندگی انتہائی مختصر عطاء ہوئی ۔

(جاری ہے)

نادرہ نے اپنے وقت کے مقبول ترین ہیروز کے مقابل بطور ہیروئین ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی جوڑی مرحوم فلمی ہیرو اسماعیل شاہ کے ساتھ خوب سجتی تھی۔نادرہ کو 6اگست 1995ء کولبرٹی مارکیٹ لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 31/07/2021 - 20:19:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :