بھنگڑاسٹارناصربیراج اورلائبہ جبار،بیا خان (کل)یکم اگست کوالحمراکلچرل کمپلیکس میں پرفارم کریں گے

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) معروف بھنگڑا سٹارناصربیراج،خوبروماڈل واداکارہ لائبہ جبار،بیاخان (کل)یکم اگست کوالحمرا کلچرل کمپلیکس قدافی سٹیڈیم کے ہال نمبر1میں ایک خوبصورت گیتوں بھری شام میں پرفارم کریں گے،جبکہ لائبہ خان کے شوہرجبارکویتی اس پروگرام میں خصوصی طورپر شریک ہوں گے،یادرہے کہ لائبہ خان ایک طویل عرصہ کے بعد کسی شومیں پرفارم کریں گی،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد اپنے شوہر جبارکویتی کے ساتھ وقت گذارنا چاہتی تھی،لائبہ خان نے کہا کہ مجھے امیدہے کہ میرے چاہنے والے ضرورشومیں شریک ہوں گے،اس شومیں معروف ماڈل وپرفارمربیاخان بھی خصوصی ڈانس پرفارمنس دیں گی۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 20:19:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :