فلم’’ماجھوڈیرے وال‘‘اپنی نوعیت کی ایک بہترین اورمنفردفلم ثابت ہوگی،چودھری سلیم

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) فلمسازواداکارچودھری سلیم نے کہا ہے کہ میری آنے والی پنجابی فلم’’ماجھوڈیرے وال‘‘جوکہ تقریبا مکمل ہوچکی ہے،یہ فلم اپنی نوعیت کی بہترین اور منفردفلم ثابت ہوگی،فلم کے میوزک پر بہت کام کیا گیا ہے اور اس فلم کا میوزک دلوں کوچھولینے والا ہے،فلم کی کاسٹ میں ایمان شاہ،سجادشوکی،قسورحیدری،صائمہ جان،ہمایوں گل،حافظ سجاد،کومل ناز،نصرت آفتاب،ظاہرشاہ،ممتازملک شامل ہیں اور اس فلم میں رومان خان بھی اپنی زندگی کے بہت ہی منفرداور انوکھے کردارمیں نظرآئیں گے۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 20:33:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :