پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز

اداکار خالد ملک نے مداحوں سے دردانہ بٹ کے لیے دعاؤں کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اگست 2021 11:34

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2021ء) : پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار خالد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دردانہ بٹ کی طبیعت ناسازی سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دردانہ بٹ آپا کی طبیعت کافی ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خالد ملک نے دردانہ بٹ کی صحیتابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
خالد ملک کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دردانہ بٹ کے لیے دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ دردانہ بٹ معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔ وہ "رسوائی"، "انتظار" اور "رانی" ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ بی بی کی حیثیت سے "تنہایاں" اور "تنہایاں نئے سلسلے" ڈراموں میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں۔
وقت اشاعت : 02/08/2021 - 11:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :