شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی

پیر 2 اگست 2021 21:10

شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی
مبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور ان دنوں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شوٹنگ کے بعد سیٹ سے نکلیں تو ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھا اور وہ واٹس ایپ پر کسی سے بات کررہی تھیں۔سیٹ سے باہر آنے کے دوران وہاں موجود فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لیں اور اس دوران ان کے واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصاویر لی گئیں۔

(جاری ہے)

فوٹوگرافرز نے بعد میں شردھا کی یہ واٹس ایپ چیٹ لیک کردی اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیک چیٹ کیمطابق اداکارہ کسی قریبی دوست سے ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں، وہ جن سے چیٹ کررہی تھیں اس کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز بنے ہوئے تھے۔اداکارہ کی چیٹ لیک پر ان کے مداحوں نے خوب تنقید کی ہے اور بعض کی جانب سے چیٹ میں ترمیم (فوٹو شاپ) کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اب تک اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔شردھا کے مداحوں نے فوٹوگرافرز کی جانب سے چیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کی اور اس عمل کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیا۔
وقت اشاعت : 02/08/2021 - 21:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :