مزاحیہ اداکار فرید خاں کی چھٹی برسی اورگلوکار اخلاق احمد کی 22ویںبرسی کل منگل کو منائی جائیگی

پیر 2 اگست 2021 21:29

مزاحیہ اداکار فرید خاں کی چھٹی برسی اورگلوکار اخلاق احمد کی 22ویںبرسی ..
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) مزاحیہ اداکار فرید خاں کی چھٹی برسی اورگلوکار اخلاق احمد کی 22ویںبرسی کل 3 اگست بروز منگل کو منائی جائیں گی اداکار فرید خاں نے اپنے کیرئیر کا آغاز60کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور چالیس برس سے زائد عرصہ سٹیج اور ٹی وی پراداکاری کی پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے انہیں شہر ت ملی وہ -3 اگست2015 کو وفات پاگئے تھے جبکہ گلوکاراخلاق احمد 8 اگست1946 کودہلی میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے متعدد فلموںکیلئے گیت گائے بندش ، آئینہ ،دوساتھی، پہنچان ، زبیدہ ،راستے کا پتھر ،لیلیٰ مجنوں ، صبح کا تارا، گھونگھٹ، سنگم اور موم کی گڑیاکے نام شامل ہیں اخلاق احمد کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 3اگست1999 کو وفات پاگئے تھے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/08/2021 - 21:29:22

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments