اداکارہ بننے سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی، ازیکا ڈئینل

منگل 3 اگست 2021 19:58

اداکارہ بننے سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی، ازیکا ڈئینل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) اداکارہ ازیکا ڈئینل نے انکشاف کیاکہ وہ اداکار ہ بننے سے پہلے پاکستانی ائیر لائن پی آئی اے میں ائیر ہوسٹس تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیاکہ وہ اداکارہ بننے سے پہلے ائیر ہوسٹس تھیں اور پارٹ ٹائم جاب کے طور پر ماڈلنگ بھی کرتی تھیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پرڈیوسر علی کاظمی نے انہیں شوبز کی دنیا سے متعارف کروایا اور پراجیکٹ "میرا یہاں کوئی نہیں "میں انہیں اداکاری کی پیش کش کی ۔ اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل "عشق ہے " میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/08/2021 - 19:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :