ماضی میں پی ٹی وی کے پروڈیوسر اداکار کی جان نکال کر اس سے کام لیتے تھے‘ اشرف خان

حالات نے اس قدر جلدی پلٹا کھایا ہے سب کچھ ہی بدل گیا ہے ‘ سینئر اداکار کی انٹر ویومیں گفتگو

بدھ 4 اگست 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سینئر اداکار اشرف خان کہا ہے کہ جس دور میں ہم نے پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کیا اس وقت بہترین ڈرامے او رپروگرام پیش کئے جاتے تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ پی ٹی وی کا سنہری دور تھا ،اس وقت پروڈیوسر اتنے سخت ہوا کرتے تھے کہ جو اداکار کی جان نکال کر اس سے کام لیتے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں جو معاوضہ ملتاتھا اس وقت کے اعتبار سے اس میں گزاراہوجاتاتھا لیکن پھر حالات نے اس قدر جلدی سے پلٹا کھایا کہ سب کچھ ہی بدل گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اب اس طرح کے پروڈیوسر نایاب ہو گئے ہیں جن سے ہم نے سیکھا تھا ،یہی حال اسٹیج ڈرامے کا بھی ہے ، بہت سے لوگ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں جن کے دم سے اسٹیج کی رونقیں بحال تھیں یا انہوں نے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 11:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :