سینئر اداکارہ شائستہ جبیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں

خصوصی تقریب میں شرکت اور چند روز قیام کے بعدواپس روانہ ہو جائیں گی

بدھ 4 اگست 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سینئر اداکارہ شائستہ جبیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شائستہ جبیں لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئی ہیں اور وہ چند روز لاہور میں قیام کرنے کے بعد دوبارہ واپس کراچی روانہ ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

شائستہ جبیں آج کل کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریلز میں ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہیں پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر کی ڈرامہ سیریل ’’آغوش ‘‘ سے شہرت او رمقبولیت ملی تھی۔

وقت اشاعت : 04/08/2021 - 11:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :