اداکارہ منشا پاشا کا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا

اداکارہ موبائل پھٹنے کے واقعے کے دوران محفوظ رہیں، مکمل طور پر ناکارہ ہو جانے والے موبائل فون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 اگست 2021 00:27

اداکارہ منشا پاشا کا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 اگست 2021ء) اداکارہ منشا پاشا کا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا، اداکارہ موبائل پھٹنے کے واقعے کے دوران محفوظ رہیں، مکمل طور پر ناکارہ ہو جانے والے موبائل فون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ دوران چارجنگ موبائل فون کی بیٹری پھٹ گئی جس سے موبائل استعمال کرنے والے صارف کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

اسی لیے ماہرین کی جانب سے ہمیشہ خبردار کیا جاتا ہے کہ دوران چارجنگ موبائل کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔ جبکہ اداکارہ منشاء پاشا کی جانب سے ان کا موبائل فون پھٹنے کے تشویش ناک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے۔



اس تشویش ناک واقعے کے حوالے سے اداکارہ منشاء پاشا نے بتایا کہ یہ پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا ہوا تھا، اور عین اس وقت پھٹا جب ٹی وی کے بالکل برابرمیں چارج پرلگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اس موبائل کے پھٹ جانے کے باعث میں نے اپنا تمام ڈیٹا کھودیا جو میں نے کہیں ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا، لیکن خدا کا شکر ہے کہ موبائل فون پھٹتے ہوئے یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا ۔

متعلقہ ستارے‎ :

Mansha Pasha

منشا پاشا

Mansha Pasha

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:27:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments