بھارتی اداکار جانی لیور اداکارہ صاحبہ کے مداح نکلے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 اگست 2021 11:19

بھارتی اداکار جانی لیور اداکارہ صاحبہ کے مداح نکلے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2021ء) بھارتی اداکار جانی لیور اداکارہ صاحبہ کے مداح نکلے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے صاحبہ کے نام پیغام جاری کیا کہ انہوں نے ٹیلی فلم ’’ بکرا 1 قصائی 2‘‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیلی فلم میں ریمبو اور دیگر کاسٹ کی بھی اداکاری بہترین تھی لیکن صاحبہ نے تو کمال کام کیا ہے ۔ انہوں نے  صاحبہ کے یو ٹیوب چینل ’’لائف سٹائل ود صاحبہ‘‘ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی ساری وڈیوز بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/08/2021 - 11:19:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :