اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی کووڈ۔19 سے صحت یاب

جمعہ 13 اگست 2021 11:21

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین  کی کووڈ۔19 سے  صحت یاب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2021ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے  کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کی منفی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مداحوں اور  چاہنے والوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی  کے لیے دعائیں کیں ۔ نادیہ حسین کا حال ہی میں کورونا وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، وہ اس دوران اپنے مداحوں  کو اپنی صحت بارے آگاہ کرتی رہیں  ۔

وقت اشاعت : 13/08/2021 - 11:21:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :