دوسرے بیٹے کے نام پر ہونیوالی ٹرولنگ کے بارے میں نہیں سوچتی ، کرینہ کپور

ہر سکے کے دو رخ کی طرح منفی باتوں کے ساتھ ساتھ مثبت باتیں بھی ضرور ہوتی ہیں، ان پر توجہ دیتی ہوں، اداکارہ

ہفتہ 14 اگست 2021 12:12

دوسرے بیٹے کے نام پر ہونیوالی ٹرولنگ کے بارے میں نہیں سوچتی ، کرینہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء)الی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے نام کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والوں کیلئے کہا کہ وہ کبھی ٹرولز کے بارے میں نہیں سوچتیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ان کی زندگی میں منفی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نہ ہی وہ ٹرولز کو بارے میں سوچتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹرولنگ کا مقابلہ مراقبے سے کرتی ہیں، ہر سکے کے دو رخ کی طرح منفی باتوں کے ساتھ ساتھ مثبت باتیں بھی ضرور ہوتی ہیں، ان پر توجہ دیتی ہوں۔

وقت اشاعت : 14/08/2021 - 12:12:29

Rlated Stars :