فحش فلموں کے کیس میں ایک اور اہم گرفتاری، شلپا شیٹی کے مسائل میں اضافہ

ہفتہ 14 اگست 2021 12:12

فحش فلموں کے کیس میں ایک اور اہم گرفتاری، شلپا شیٹی کے مسائل میں اضافہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) فحش اور غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے ساتھی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کے کاروباری ساتھی ابھیجیت بومبل کو گرفتار کیا، دوران حراست انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ابھیجیت بومبل کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلموں کی ڈائریکشن کے الزام میں گرفتار کیا۔کہا جارہا ہے کہ راج کندرا کے ساتھی کی گرفتاری سے شلپا شیٹی کے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا۔

وقت اشاعت : 14/08/2021 - 12:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :