شروتی ہاسن نے والد کمل ہاسن کو اپنا پسندیدہ انسان قرار دیدیا

ہفتہ 14 اگست 2021 12:12

شروتی ہاسن نے والد کمل ہاسن کو اپنا پسندیدہ انسان قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) بالی ووڈ، تامل اور تلگو فلم انڈسٹریز کے سپر اسٹار کمل ہاسن اور ان کی بیٹی شروتی ہاسن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں۔شروتی ہاسن نے گزشتہ روز اپنے والد کمل ہاسن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تصویر کے ساتھ دیے گئے پیغا م میں شروتی ہاسن نے کمل ہاسن کو اٴْن کا پسندیدہ ترین انسان قرار دیا اور کہا کہ کیوں نہیں یہ میرے پسندیدہ انسان ہیں۔

شروتی ہاسن جن کی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے ساتھ گلوکارہ کے طور پر بھی ایک شناخت ہے، نے اپنے والد کے ساتھ جو تصاویر شیئر کیں، اٴْن میں دونوں ہی مسکرارہے ہیں۔ان کی اس مسکراہٹ کو مداحوں نے خوب پذیرائی بخشی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دل کے ایموجی کے ساتھ خوبصورت تبصرے بھی کیے۔
وقت اشاعت : 14/08/2021 - 12:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :