سری دیوی کیساتھ عامر خان نے کام کیوں نہیں کیا، اداکار نے وجہ بتا دی

سری دیوی عمر میں بڑی لگتی تھی ، محسوس کرچکا تھا ان کے ساتھ جوڑی کو پسند نہیں کیا جائیگا، بالی ووڈ اداکار

ہفتہ 14 اگست 2021 12:12

سری دیوی کیساتھ عامر خان نے کام کیوں نہیں کیا، اداکار نے وجہ بتا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) ماضی میں اداکار عامر خان نے اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام سے کیوں انکار کیا تھا اس کی دلچسپ وجہ انہوں نے خود ہی بتا دی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کئی فلم سازوں کی خواہش تھی کہ مداح ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور معروف اداکارہ سری دیوی کو سکرین پر ایک ساتھ دیکھیں تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

فلم سازوں کا ماننا تھا کہ اگر دونوں فنکار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئے تو عامر خان اور سری دیوی کی جوڑی کو کافی پسند کیا جائیگا تاہم آخری وقت پر عامر خان ہمت ہار گئے، عامر خان اور سری دیوی کا ایک ساتھ فوٹو شوٹ بھی ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق عامر خان یہ محسوس کر چکے تھے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ عمر میں ان سے بڑی لگتی ہیں جب کہ وہ حال ہی میں اپنی ہم عمر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں کام کر چکے تھے۔
وقت اشاعت : 14/08/2021 - 12:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :