متھیرا نے تمام نامناسب انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

ہر کسی کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ،ا مجھے الزام دینا اور نفرت پھیلانا بند کریں، انٹرویو

پیر 16 اگست 2021 16:52

متھیرا نے تمام نامناسب انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) ادا کارہ متھیرا نے محرم الحرام کے احترام میں اپنی تمام تر انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں۔انسٹاگرام اکائونٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے معاملے پر انہوں نے دو انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ محرام الحرام کے احترام میں اپنی تمام نامناسب انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی تمام تصاویر کچھ عرصے کیلئے ہٹا دی ہیں کیونکہ محرم کے یہ دن ہر انسان کے لیے مختلف ہوتے ہیں، میں مجالس میں شرکت کرتی ہوں اس لیے نہیں چاہتی کہ میرے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی کچھ نامناسب مواد موجود ہو۔متھیرا نے لکھا کہ ہر کسی کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لہذا مجھے الزام دینا اور نفرت پھیلانا بند کریں۔
وقت اشاعت : 16/08/2021 - 16:52:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :