اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر کی بالی ووڈ میں انٹری نہیں چاہتیں، کرینہ کپور

پیر 16 اگست 2021 16:52

اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر کی بالی ووڈ میں انٹری نہیں چاہتیں، کرینہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر کی بالی ووڈ میں انٹری نہیں چاہتیں۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل پر واضح انداز میں کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ بیٹے بالی ووڈ میں اداکاری کریں۔

انہوںنے کہاکہ میں اس وقت بہت خوش ہوں گی جب ٹم میرے پاس ا?ئے اور بولے کہ وہ کچھ اور کرنا چاہتا ہے، چاہے وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرے یہ اس کی مرضی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ میں اس پر اپنے بیٹوں کا ساتھ دونگی اور سپورٹ کرونگی۔ کرینہ نے کہا کہ جہانگیر ابھی صرف 6 ماہ کا ہے لیکن وہ بالکل میری طرح ہے جبکہ ٹم سیف کی طرح نظر آتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2021 - 16:52:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :