اکشے کی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی

فلم میں بھارتی حکام اور اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی

ہفتہ 21 اگست 2021 13:44

اکشے کی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2021ء) اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم بیل باٹم بھارت اور دیگر چند ممالک میں ریلیز ہوچکی ہے تاہم غیر مناسب مواد ہونے کے سبب سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہائی جیکرز بھارتی طیارے کو دبئی سے لاہور لے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

1984 میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق فلم بیل باٹم میں بھارتی حکام اور اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا۔

چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک کے سنسر بورڈز نے فلم کے اس حصے پر اعتراضات اٹھا کر اس کی نمائش پر پابندی کردی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا سینسر بورڈ ممکنہ طور پر اس فلم کو نمائش کی اجازت دے گا۔
وقت اشاعت : 21/08/2021 - 13:44:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :