انوپم کھیر کے غلطی تسلیم کرنے پر شہزاد رائے نے محبت بھرا پیغام جاری کردیا

میں آپ کا پرستار ہوں اور آپ کے کام کو پسند کرتا ہوں، گلوکار

ہفتہ 28 اگست 2021 14:19

انوپم کھیر کے غلطی تسلیم کرنے پر شہزاد رائے نے محبت بھرا پیغام جاری کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے ان کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔انوپم کھیر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر خصوصی ٹوئٹ کیا۔شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں انوپم کھیر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کا پرستار ہوں اور آپ کے کام کو پسند کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

گلوکار نے ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ میں آپ کو بچوں کے ان خوبصورت گروپ اور ان کی موسیقی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 14:19:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :