جمائما پاکستانی فلم ساز سے متاثر، سیماب گٴْل ایک باصلاحیت نوجوان پاکستانی فلم ساز کی بڑی کامیابی ہے، بیان

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:33

جمائما پاکستانی فلم ساز سے متاثر، سیماب گٴْل ایک باصلاحیت نوجوان پاکستانی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) برطانوی پروڈیوسر و وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ پاکستانی فلم ساز سیماب گٴْل کی فلم سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں اور وینس فلم فیسٹول میں ان کی کامیابی کیلئے ٴْپرامید ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںپاکستانی فلم ساز سیماب گٴْل کی فلم ملاقات کے 78 ویں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیماب گٴْل ایک باصلاحیت نوجوان پاکستانی فلم ساز کی بڑی کامیابی ہے۔جمائما نے مزید کہا کہ میں امید کررہی ہوں کہ سیماب گٴْل وینس فلم فیسٹیول میں فاتح قرار ٹھہریں گی۔انہوں نے کہا کہ سیماب اس جیت کی حقدار ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/09/2021 - 22:33:01

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments