رشی کپور رنبیرکی شادی اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے تھے، نیتو کپور

چاہتے تھے رنبیر شادی پر پشاورکی روایت کے مطابق گھوڑے پر سوارہو،پگڑی بھی پہنے جس میں زمرد ہو، اداکارہ

ہفتہ 4 ستمبر 2021 14:26

رشی کپور رنبیرکی شادی اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے تھے، نیتو کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) نیتوکپورنے آنجہانی بالی ووڈ اداکاراورشوہررشی کپورکی دیرینہ خواہشات کے بارے میں بتایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپورکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔ اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے تھے۔برسی کے موقع پرنیتو کپور نے شوہر رشی کپور کی دو دیرینہ خواہشات کے بارے میں زکرکیا۔

(جاری ہے)

نیتو نے بتایا کہ وہ رنبیرکی شادی اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے تھے۔ نہ صرف یہ بلکہ رشی چاہتے تھے کہ رنبیر اپنی شادی پر پشاورکی روایت کے مطابق گھوڑے پر سوارہواورپگڑی بھی پہنے جس میں زمرد ہو۔انہوں نے بتایا کہ رشی کی ایک اورخواہش یہ تھی کہ وہ اپنے کرشنا راج والے گھرکودوبارہ بنا ہوا اور مکمل دیکھنا چاہتے تھے جس میں بیٹی ردھیما، رنبیر اوران کیلئے تین الگ الگ اپارٹمنٹس ہوں۔
وقت اشاعت : 04/09/2021 - 14:26:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :