احسن اور منال کی ڈھولکی پر اداکارہ حرا سومرو کی تنقید

اگر میں غلطی پر ہوں تو معذرت، تاہم حکومت کو محرم میں ناچ گانے پر پابندی لگادینی چاہئے، حراسومرو

جمعرات 9 ستمبر 2021 14:53

احسن اور منال کی ڈھولکی پر اداکارہ حرا سومرو کی تنقید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) اداکارہ حرا سومرو نے محرم الحرام میں ڈھولکی تقریب رکھنے پر اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اوراداکار احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احسن محسن اکرام اور منال خان کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا تاہم محرم الحرام کے دوران ڈھولکی کی تقریب رکھنے پر ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فرہاد کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکاری حرا سومرو نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غلطی پر ہوں تو معذرت، تاہم حکومت کو محرم میں ناچ گانے پر پابندی لگادینی چاہئے۔حرا سومرو نے مزید کہا کہ لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر بھڑکیلے لباسوں میں ویڈیوز بن رہی ہیں۔ اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو کیا آپ پھر بھی یہی سب کچھ کرتی
وقت اشاعت : 09/09/2021 - 14:53:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :