برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

پیر 13 ستمبر 2021 21:43

برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی
یویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنی قریبی دوست سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سیم اصغری سے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کرادی ہیں۔

(جاری ہے)

برٹنی اسپیئرز کی جانب سے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ نے منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اعلان کیا وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/09/2021 - 21:43:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :